بیٹ پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر، پی سی بی نے اعظم خان پر جرمانہ ختم کر دیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بیٹر اعظم خان پر عائد کردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور بلیوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔‘

بیان کے مطابق ’اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2/4 کی خلاف ورزی کی تھی اور ایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔‘

اعظم خان نے میچ کے دوران اپنے بلَے کا فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر چسپاں کر رکھا تھا جس کے بعد ان پر میچ آفیشلز نے جرمانہ عائد کیا تھا۔

اعظم خان کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں۔

 ’اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔‘

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)