خیبرپختونخوا میں پہلا غیرقانونی طور پر مقیم چینی باشندہ ڈی پورٹ

0


 خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے 27 نومبر کو غیر ملکی قیدی ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والا لی شنگلی فارن ایکٹ کے تحت کوہاٹ جیل منتقل کیا گیا تھا جو 4 مارچ 2023 کو درہ آدم خیل تھانے کی حدود سے گرفتار ہوا تھا۔

 پولیس کے مطابق چینی شہری پر اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج تھا

چینی شہری کو جیل سے رہائی کے وقت پھولوں کے ہار پہنا کر خصوصی گاڑی میں بٹھا کر ہزارہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں سے وہ گلگت بلتستان پولیس کے حوالے ہوا۔ گلگت بلتستان پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں نے 28 نومبر کو سوست بارڈر کے راستے چینی باشندے کواپنے وطن ڈی پورٹ کردیا۔

کوہاٹ پولیس نے موقف اپنایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم چینی باشندہ کس مقصد سے کوہاٹ آیا تھا یہ معلوم نہ ہوسکا جیل میں قید کے دوران بھی چینی باشندے نے کسی سے بات چیت نہیں کی۔ کوہاٹ جیل انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ جیل میں مزید کوئی غیر ملکی قیدی موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق اب تک 5 ہزار 844 غیر قانونی مقیم افغان باشندے ڈی پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 41 ہزار افغان باشندے رضاکارانہ طور پر وطن واپس لوٹ گئے۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)